سینٹ , بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل متفقہ طورپر منظور
کوئٹہ:بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 63سے بڑھاکر80 کردی گئیں۔ گزشتہ روز بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل سینٹ سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سینیٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 63سے بڑھاکر80 کردی گئیں،سینیٹر احمد خان،کہدہ بابر،منظورکاکڑاور نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر سینیٹرز نے ترمیم تجویز کی تھی،آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کی کسی نے مخالفت نہیں کی،قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کی نشست 63 سے بڑھا کر 80 ہوجائیں گی۔
Load/Hide Comments