جہاں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، شاہد خاقان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، حکومت اتنے ہی دن چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بنیادی معاملات کو درست کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میاں نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا مگر جو سیاست انہوں نے چنی ہے وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے 35 سالہ تعلق ہے، ان سے یہ دوستی قائم رہے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں