خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا امکان، دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا عندیہ
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں روبدل کا امکان ہے۔ کابینہ میں شامل دو وزرا سے وزراتیں واپس لینے کا عندیدہ دیدیا گیا ہے جبکہ وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی اور ارکان ا سمبلی کی طرف سے صوبائی وزرا کے خلاف شکایتوں کے ازالے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بعض وزرا پر بڑے پیمانے پرمبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں، وزیر صحت قاسم علی شاہ کے خلاف تو پارٹی کے سئینر رہنما نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیرخوراک ظاہرشاہ طورو پر گندم خریداری میں مبینہ کرپشن کی شکایات سامنے آرہی ہیں، وزیرپبلک ہیلتھ وانجینئرنگ پختون یار کے کارکنوں کے ساتھ رویہ اچھا نہ ہونے کی شکایت ہے جبکہ وزیر جنگلات فضل حکیم کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ ان کا محکمے پر کنٹرول نہیں ہے اور افسران ان کی بات نہیں مانتے۔زرائع کے مطابق دو وزرا کو ہٹانے کے بعد صوبائی کابنیہ دو نئے لوگوں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو مشیر مقرر کئے جانے اور رکن اسمبلی علی شیر آفریدی کو بھی کابنیہ میں شامل کرنے کا امکان بھی ہے۔


