وزیراعظم کی سفارش نا منظور، پیٹرول فی لیٹر 4 روپے74 پیسے، ڈیزل 3 روپے 86 پیسہ سستا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی، مٹی کا تیل ایک روپے 87 پیسے فی لیٹر سستا۔ لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر، ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر۔ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار،۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس نے پیٹرول 15 روپے 40 پیسے، ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔
Load/Hide Comments


