عمران خان کے باہر آنے کا امکان نہیں، ٹوئٹ کی تحقیقات ضرور ہوگی، عطا تارڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فوری باہر آنے کا امکان نظر نہیں آتا۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی کے نام سے ہونے والے ٹوئٹ کو اپنائے یا نہ اپنائے، تحقیقات تو ہوں گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ سے جس ٹوئٹ کو پذیرائی ملے اسے تسلیم کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ سے جس ٹوئٹ پر تنقید ہو اسے نہیں مانتے، وہ جیل میں ہیں پھر انہوں نے انٹرویو کیسے دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھی پی ٹی آئی کہہ رہی ہے جس نے ٹوئی کیا وہ بندہ پاکستان میں نہیں، آدھی پی ٹی آئی اس ٹوئٹ کی ذمہ داری لے رہی ہے، یہ ٹوئٹ کی ذمہ داری نہیں بھی لیتے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی، ٹوئٹ کرنے والے سے پوچھا جائے گا کس نے تمہیں ایسا کرنے کا کہا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے سمت کا تعین نہیں کر پا رہے، ان کی جیل آسائشوں سے بھری ہے، جب بیانیہ جیل سے بن سکتا ہے تو ایک ٹوئٹ جیل سے کیوں نہیں ہوسکتی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں