چمن میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ایک زخمی

چمن (نمائندہ انتخاب) چمن محلہ غنی عطار میں ڈاکوﺅں نے دکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں سودا سلف لینے آیا ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہوگیا، زخمی بچے کو راہ گیروں نے ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ چمن میںآئے روز ڈکیتی و راہزانی کی ورداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ امن و امان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی جبکہ دوسری جانب ضلع کا تمام تر انتظام ضلعی انتظامیہ کی دسترس سے باہر، شہر کے بڑی شاہراہیں، بنک ودیگر سرکاری دفاتر گزشتہ سات ماہ سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے بند کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں