کرکٹ کے کھیل میں سپر پاور امریکہ کی انٹری

واشنگٹن (آن لائن) کرکٹ کے کھیل میں سپر پاور امریکہ کی انٹری ،ٹی20ورلڈ کپ کا بخار امریکیوںپر طاری ، گوگل نے بھی کرکٹ حوالے سے اپنا ڈوڈل بنا دیا ۔ورلڈ کپ ٹی 20کا آغاز آج سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے پہلا میچ آج امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا امریکہ پہلی بار کرکٹ کے میدان میں انٹری دے رہا ہے ۔ امریکا اور یورپ میں ایسے کھیل پسند نہیں کیے جاتے جن کے میچوں کا دورانیہ بہت زیادہ ہو۔ وہاں بالعموم ایک ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ہو جانے والے مقابلے پسند کیے جاتے ہیں۔ افریقا میں بھی کرکٹ جیسے کھیل مقبول نہیں جن میں میچ کا دورانیہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ امریکا اور یورپ میں ٹیسٹ میچ بالکل پسند نہیں کیے جاتے اور ایک روزہ میچ بھی اب تک غیر معمولی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے۔ ٹی 20 میچ کی بساط چونکہ ساڑھے تین چار گھنٹے میں لپٹ جاتی ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ نیو یارک میں ہونے والے اس مقابلے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں