نواب ثنا اللہ زہری سے سابق سینیٹر خالد بزنجو کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی (پ ر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاﺅس کراچی میں سیاسی رہنما سابق سینیٹر میر خالد خان بزنجو کی ملاقات۔ ملاقات میں جھالاوان کی سیاست باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق سینیٹر میر خالد خان بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کو آگاہ کیا کہ میں اپنے ہزاروں سپورٹرز کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا ہے، ہم آپ کی قیادت میں جھالاوان کی سرزمین پر ایک بڑے جلسہ عام کے ذریعہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نئے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔ نواب ثنا اللہ خان زہری نے میر خالدخان بزنجوکی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دانش مندانہ فیصلہ ہے جھالاوان کی سیاست پر اس فیصلہ کے مثبت اثرات مرتب ہونگے بلوچستان کے قبائلی وسیاسی عمائدین اور سیاسی ورکرز کی پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شمولیت خوش آئند ہے، بلوچستان کے عوام کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے نواب ثنا اللہ خان نے مزید کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جذباتی نعروں سے وغلایا نہیں جاسکتا اب عوام با شعور ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر میرعبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں