پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نے میڈیکل گرائونڈ پر پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔پیر کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت ہوئی۔اینٹی کرپشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17میں ملازمت دی اور تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کرکے من پسند افراد کو ملازمت دی، اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان بھی عدالت پیش کر رکھا ہے۔عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا تھا مگر پرویز الٰہی نے میڈیکل بنیادوں پر عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوے سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں