بسیمہ بس حادثے میں جاں بحق درویش عزیز کی یاد میں تربت میں کینڈل واک
تربت (نمائندہ انتخاب) سماجی کارکن اسکول فار آل کے سرپرست بسیمہ بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے درویش عزیز دشتی کی یاد میں کینڈل واک، شہید فدا چوک پر ان کی تصاویر اور گل پاشی کرکے انہیں یاد کیا گیا۔ کینڈل واک میں خواتین، اسکول فار آل کے تحت پڑھنے والے بچے سمیت عام شہری شریک تھے۔ واک کے شرکا نے بعدازاں شہید فدا چوک پر درویش عزیز کی تصاویر رکھ کر ان پر گل فاشی کی اور سماجی سطح پر ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے درویش عزیز کے ساتھی اور اسکول فار آل کے ممبر جیند گچکی اور نذیر احمد واسطو نے ان کے سماجی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ درویش کا سماج کو تعلیم یافتہ بنانے میں گراں قدر خدمات ہیں، بے سہارا اور غریب بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلاکر انہوں نے اپنے طور پر ان کے فیس ادا کیے، ایسا روشن کردار ہمیشہ زندہ رہیں گے اور انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسکول فار آل کو ایک قومی ادارہ سمجھ کر اسے چلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ درویش کا خواب تمام سماج کو علم سے بہرہ ور کرانا تھا کو جہالت کے خلاف جہاد کا درجہ رکھتا ہے ہم سب اس جہاد کا حصہ بنیں اور درویش کے مشن کو آگے بڑھانے میں مل کر مشترکہ کردار نبھائیں۔


