اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی اور دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 3جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


