لاہورہائیکورٹ،نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے سے متعلق تفصیلات طلب

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے ذریعے جسمانی ریمانڈ 40روز کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں ہونے والی پیشرفت پر ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہے یا نہیں۔منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب آرڈیننس کے ذریعے جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ یہ آرڈیننس بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کے لئے منظور کیا گیا ۔عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہے یا نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 6جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں