ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے یوگنڈا کو ہرا دیا، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ منسوخ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے یوگنڈا کو شکست دیدی، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان کیخلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 48 رنز رپر ڈھیر ہوگئی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کوجیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا ،یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ یوگنڈا کی جانب افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں کپتان برائن مسابابغیر رن بنائے آﺅٹ ہوگئے، اس کے علاوہ روبنسن اوبویا 14 ، رونق پٹیل 4، سمن سیسازی 4، ریاضت علی شاہ 11، دنیش نکرانی6 اوربلال حسن 8رنز بناکر آﺅٹ ہوئے،کوسمس کیووٹا 2 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ گروپ بی کا اسکاٹ لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ برج ٹاﺅن ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ تاہم اسکاٹ لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کو کافی دیر روکا گیا، میچ رکنے تک اسکاٹ لینڈ نے ساتویں اوور میں بغیر نقصان کے 51 رنز بنالیے تھے۔ بارش رکنے کے بعد میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے۔ مائیکل جونز 45 اور جارج مونسی 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا۔ تاہم تیز بارش کی وجہ سے انگلش ٹیم کی اننگز شروع نہ ہوسکی اور میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں