کراچی میں سیکورٹی گارڈ نے غصے میں آکر یوٹیوبر نوجوان کو قتل کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب سکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوبنانے پر نوجوان پر فائرنگ کردی۔ گارڈ کی فائرنگ سے24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گارڈ نے پولیس کو بیان دیا کہ نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے میری طرف اشارے کر رہا تھا جس پر غصے میں فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں