خاتون مسافر کے زبردستی بال کاٹنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایچ آر سی پی

کراچی (انتخاب نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی ائیرپورٹ پر حج کیلئے جانے والی خاتون مسافر کے زبردستی بال کاٹنے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ایچ آر سی پی کا کہنا تھاکہ ائیرپورٹ سکیورٹی کے اہلکاروں کا خاتون مسافر کے بال کاٹنا اس کی عزت نفس اور پرائیویسی کی سنگین خلاف وزری ہے۔ایچ آر سی پی کے مطابق خاتون مسافرکے زبردستی بال کاٹنے کی یہ حرکت سمجھ سے بالکل باہر ہے اور مشکوک ‘شبہات’ کے نام پر اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ یہ سرکشی اس پدرانہ ذہنیت کی عکاس ہے جو خواتین کے حقوق کی بےحرمتی کرتی ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث اےایس ایف اہلکاروں کا سخت احتساب ہونا چاہیے۔ایچ آر سی پی نے مزید مطالبہ کیاکہ ریاست خواتین کی عزت اور پرائیوسی کے حق کو ہرسطح پریقینی بنائے۔ خیال رہے کہ یکم جون کو کراچی ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے منشیات کے شبہے میں حج پر جانے والی خاتون کے بال کاٹ دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں