مستونگ میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ
مستونگ (یو این اے )مستونگ شہر سمیت ضلع بھر میں قومی شاہراہوں پر چوری و بدامنی میں اچانک اضافہ ہونے لگا ہے دو دنوں میں مستونگ میں چوری و ڈکیتی کے تین واقعات غلام پڑینز، کونگھڑھ اور گزشتہ رات خواصام میں ایک گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں 2 موٹرسائیکلیں نقدی موبائل لوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی وارداتوں میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز ایف سی کی یونیفارم مبینہ طور پر استمال ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں سخت بیچینی پائی جارہی ہیں، مستونگ میں گرمیوں کا سیزن شروع ہونے کے بعد اور عید کے دنوں میں ہمیشہ چوری و بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا رہا ہے مگر موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی جاتی رہی ہیں مگر اب جبکہ ایک بار پھر گرم علاقوں کے ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے مستونگ کا رخ کرلیا ہے اس کے ساتھ ہی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے گرم علاقوں سے آنیوالوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ضلع کے داخلی راستوں پر ڈیٹا انٹری کے حوالے سے میڈیا پر نشاندہی کرتے رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اس جانب کوئی توجع نہیں دیا گیا اور نہ ہی کرایہ داری ایکٹ پر کوئی عمل درآمد کیاجارہا جس سے دیگر علاقوں سے آنیوالے جرائم پیشہ عناصر زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، مستونگ کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ کرایہ دار ایکٹ پر احکامات جاری کرنے کے حد تک نہ رہا جائے بلکہ گرم علاقوں سے آنیوالوں اور کرایہ داروں کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے سختی سے اقدامات اٹھائے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی کی جائے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی عدم تحفظ کی بیچینی دور ہوسکے اور مستونگ امن کا گہوارہ بنا رہے۔


