کرونا وائرس، حکمران خواب غفلت میں بڑے ہیں

کوئٹہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کرونا وائس پر غیر سنجیدہ طرز عمل اور تاحال اس سلسلے میں موثر اور جامعہ حکمت عملی، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اقدامات نہ اٹھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے125سے زائد ممالک میں کرونا وائس سے ایک لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5ہزار کے قریب اموات ہوچکے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک اس سلسلے میں بہت بڑے پیمانے پر موثر اور جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران خواب غفلت میں پڑے ہیں ہمارے ہمسایہ ممالک ایران سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین تفتان باڈر پر پہنچ چکے ہیں اور اب تفتان میں کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ مگر اس کے باوجود تفتان سے زائرین کو کوئٹہ بھیجا جارہا ہے اورگزشتہ روز 400سے زائد افراد کو بذریعہ کوچز تفتان سے کوئٹہ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جس سے عوام میں خوف وتشویش پائی جاتیہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتان سے زائرین کو کوئٹہ کے ہزار گنجی یادیگر علاقوں اور مقامات پر کیمپوں میں رکھنا انتہائی خطرناک اور ناقابل فہم وعوام دشمن عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو تفتان سے طیاروں اوردیگر ذرائع سے براہ راست ان کے صوبوں اور علاقوں میں پہنچایا جائے تاکہ کوئٹہ، نوشکی اور دیگر علاقوں کے مقامی لوگ متاثر نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پرتمام بنیادی سہولیات، کٹس، ہسپتالوں میں الگ وارڈز، عملے کا انتظام اور انہیں اس وباء سے نمٹنے کیلئے سہولیات فراہم کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں