ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدر لینڈ نے نیپال، بھارت نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں نیدر لینڈ نے نیپال، بھارت نے آئر لینڈ کو ہرا دیا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آاز کر دیا۔ نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف باآسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دریں اثنا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیویارک کے نساو¿ کاو¿نٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کرآئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں