سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 16 جون کو ہوگی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 16 جون کو ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جب کہ عیدالاضحی اتوار 16 جون کو ہوگی۔ ادھر سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، سلطنت عمان میں یکم ذوالحجہ 8 جون اورعید الاضحی 17 جون کو ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں