کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے داعش کے کارکن کو 13 سال قید کی سزاسنادی
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے کارکن کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 13سال اور6 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے کارکن کو فنڈز جمع کرنے کے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔عدالت نے ملزم زین شاہد کو 13 سال اور6 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم زین شاہد کو 18 جون 2020 کو خفیہ اطلاع پر ناظم آباد میں واقعے انو بھائی پارک سے گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments


