بنوں میں کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک

بنوں (صباح نیوز)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)بنوں نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب مشتبہ شخص کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ آپریشن بنوں میں کیا گیا، ہلاک مشتبہ شخص کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک شخص دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اورفورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک مشتبہ شخص کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی حا فظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں