پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بنادیا گیا

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بنادیا گیا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کردیے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا، گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے دستخط کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بظاہر صحافیوں کے ساتھ تھی اور اندر سے حکومت سے ملی ہوئی تھی،جلد ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلاکر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں