ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈا نے آئرلینڈ، اسکا ٹ لینڈ نے نمیبیا کو شکست دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ جبکہ 12 ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔ میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 138 رنز تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان میں 125 رنز بنا سکی۔ آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ پویلین لوٹے۔ کینیڈا کے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کییڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی۔ نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 9 گیندیں قبل پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا۔ گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں