ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کیخلاف درخواست خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج ہونیکا امکان
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کے معاملے کوسپریم کورٹ میںچیلنج کرتے ہوئے بعض آئینی وقانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے درخواست عیدکے بعددائرکیے جانے کاامکان ہے اس حوالے سے درخواست گزارکامختلف قانون دانوں سے مشاورت کاسلسلہ جاری ہے جس میں درخواست کے اندراج کے لیے عیدکے بعدکی تاریخ پراتفاق کیاگیاہے ،ذرائع نے بتایاہے کہ عمران خان کے خلاف ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کیس میں بعض آئینی وقانونی موشگافیوں کی وجہ سے پچھلے درخواست سپریم کورٹ میں دائرنہیں کی جاسکی ہے۔
Load/Hide Comments


