کورونا وائرس کے باعث نوبیل انعام تقریب بھی ملتوی

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث نوبیل انعام کی تقریب بھی ملتوی کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر نوبیل فاؤنڈیشن نے بتایا کہ نوبیل انعام پانے والوں کا نام اور ان کی کارکردگی کا اعلان نئے طریقے سے کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر نوبیل فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے نوبیل کا ہفتہ حسب معمول نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سال قربانیوں اور نئے ماحول میں ڈھلنے کاسال ہے۔خیال رہے کہ نوبیل انعامات دینے کی تقریب ہر سال دسمبر میں منعقد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں