سعودی عرب کے امیر ترین شخص سلیمان الراجعی انتقال کرگئے

ریاض(انتخاب نیوز)سلیمان الراجحی انتقال کرگئے‘انکا شمار دنیا کے 20 سخی / فیاض ترین افراد میں شمار ہوتا ہے۔سعودی عرب کے شہر "القصیم” میں واقع کھجوروں کے ایک باغ میں کم و بیش کھجور کے 2 لاکھ درخت ہیں اور یہ باغ راہِ اللہ میں وقف ہے۔اِس باغ میں 45 قِسم کی کھجوریں ہو تی ہیں یہاں کی سالانہ پیداوار 10 ہزار ٹن کھجور ہے۔ یہ باغ روئے زمین میں پایا جانے والا سب سے بڑا وقف ہے۔اِس باغ کی آمدنی سے دُنیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر، خیراتی کام اور حرمین شریفین میں افطاری کے دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔ یہ باغ سعودی عرب کے امیر ترین شخص "سلیمان الراجحی” نے اللہ کی راہ میں وقف کیا ہے۔سلیمان الراجحی نے غربت میں آنکھ کھولی اپنی تعلیم مکمل کر کے جدہ شہر میں ایک کمرے کو بینک کا نام دے کر کام شروع کرتے ہیں، مختصر عرصے میں الراجحی کے نام سے بینکوں کا ایک جال پورے سعودی عرب میں پھیل جاتا ہے۔ سلیمان الراجحی نے 2010 میں اپنے بچوں، بیگمات اور عزیز و اقارب کو بلا کر اپنی دولت اُن سب میں تقسیم کر دی اور اپنے حصے میں جو کچھ آیا وہ سب وقف کر دیا۔ اِس وقت سلیمان الراجحی کے وقف کی مالیت 60 ارب ریال سے زیادہ ہے یہ سعودی الوطنیہ کمپنی اور الراجحی بینک کے مالک ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کیلئے 170/ ملین ریال امداد کے طور پر دیا ہے، اور مکہ مکرمہ کے اندر دو ہوٹل وزارت صحت کے حوالے کردیئے ہیں۔ گنیز بک میں اب تک سب سے بڑے وقف کے طور پر یہ باغ ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔فوربس میگزین نے انہیں دنیا کے بیس عظیم فیاض لوگوں میں شمار کیا ہے۔ ان کی سوانح حیات پڑھنے کے لائق ہے۔ شاید سعودی عرب کا کوئی شہر ایسا نہیں ملے گا، جہاں الراجحی فیملی کی طرف سے مسجدیں نہ تعمیر کی گئی ہو، نیز دعوتی سینٹرز، مقراء قران‘خیراتی جمعیت وغیرہ میں آپ کا بھر پور تعاون رہتا ہے۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ اپنے ملازمین کو ماہ ختم ہونے سے پہلے ان کی اُجرت دے دیتے ہیں جن ملازمین کی تعداد ڈیڑہ لاکھ سے ذیادہ ہے۔اس عظیم ہستی کا انتقال ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں