چاغی میں لیویز کا آپریشن، ایک ڈاکو گرفتار، مغوی بازیاب

چاغی(صباح نیوز)چاغی میں لیویزنے زارو کے مقام پر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر کے ایک ڈاکوکو گرفتار کرکے ٹریکٹر اور ڈرائیور کو بازیاب کروالیا ۔لیویزکے مطابقڈاکو ٹریکٹر اور ڈرائیور کو بندوق کے زور پر اغواء کرکے لے جارہے تھے کہ اطلاع پر لیویز پہنچ گئی، لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ،اور دو ڈاکو اسلحہ سمیت مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔لیویز زرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا میری اولین ترجیح ہے، شہر کے حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں