کنویں کی صفائی کیلئے کام کرنیوالے 3سینیٹری ورکر زہریلی گیس سے جاں بحق

بھلوال(صباح نیوز)بھلوال میں حفاظتی انتظامات کے بغیر کنویں کی صفائی کے لیے کام کرنے والے 3سینیٹری ورکر زہریلی گیس سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 4سینیٹری ملازمین کنویں میں صفائی کیلئے داخل ہوئے، چاروں سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔سینٹری ورکرز کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا مگر 3 ورکر جانبر نہ ہو سکے جبکہ ایک سینیٹری ورکر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔سینیٹری ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا، چند روز قبل بھی ایسا واقعہ پیش آیا لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں