برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مقامی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مقامی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی انتخابات لگ بھگ 118 انگلش کونسلوں ، لندن اسمبلی ، میئر لندن اور سات علاقائی میئروں کے لیے ہونا تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے بڑھ گئی ہے، تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق اس وقت یہ عالمی وبا 5081 افراد کو نگل چکی ہے۔

کورونا وائرس سے 1 لاکھ 38 ہزار 240 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 70 ہزار 718 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں