وفاق نے عوام دوست بجٹ پیش کیا، ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے،عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (صباح نیوز )صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 24-25عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام دوست بجٹ پیش کرے گی صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مشکل مالی حالات میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے -ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے – انہوں نے کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہی-وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی کوشش کی گئی ہے انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائینگی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے اور بلوچستان میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں