سابق ایم این اے سمیت پی ٹی آئی کے 36کارکنا ن جیل سے رہا

میانوالی (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور پی ٹی آئی کے 36کارکنان کو میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔امجد علی خان کی 9 مئی کے2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔امجد علی خان کو 3ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لئے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔مزید برآں میانوالی سے ہی پی ٹی آئی کے 36کارکنوں کو بھی رہا کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں