عیدکی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود افسران غائب، سرکاری دفاتر جانے والے سائلین کو مایوسی کا سامنا

حب(نمائندہ انتخاب ) حب عیدالضحیٰ کی تعطیلات ختم حکومت کی طرف سے سرکاری دفاتر کھلنے کا اعلان لیکن افسران غائب مسائل کے حوالے سے سرکاری دفاتر جانے والے سائلین کو مایوسی کا سامنا حب شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی مخدوش قربانی کے جانوروں کی الائشیں گلی کوچوں میں پڑی رہنے سے تعفن پھیلنے لگا عیدپر مہنگائی کے جن پر قابو یا نہ جاسکا سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پانی کا بھی بحران رہا پولیس دریجی معرکہ میں مصروف چوروں لیٹروں کی چاندی ہو گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے عید الضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد جمعرات سے باقاعدہ سرکاری دفاتر کھلنے اور سرکاری اُمور نمٹانے کے اعلان کے باوجود سرکاری دفاتر تو کھل گئے لیکن بعض انتظامی اور دیگر روزمرہ عوامی مسائل کے حوالے سے سرکاری افسران اپنے دفاتر سے غائب پائے گئے جسکی وجہ سے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے والے عام شہریوں اور سائلین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا حب شہر میں عید کے دنوں میں صفائی ستھرائی کی سورتحال بھی مخدوش نظر آئی جبکہ PHEکی جانب سے حب کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق معطل رہی جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف حب پولیس کی نفری افسران کے پروٹوکول اور دریجی معرکہ کی وجہ سے حب شہر میں امن وامان کی صورتحال بھی ابتر رہی اور چوروں لٹیروں کی چاند ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں