چاغی، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام صحت آگاہی واک کا انعقاد

چاغی( آئی این پی ) چاغی میڈیکل اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام صحت آگاہی واک کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں علاقے کے سیاسی، قبائلی، سماجی شخصیات، اساتذہ، خواتین، طلبا، صحافی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے طریقے بتانا تھاواک کا آغاز شام 4 بجے کیا گیا، جس میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صحت سے متعلق مختلف پیغامات درج تھے، مثلا ” کینسر بیماری ہے موت نہیں”، "پیناڈول ہر درد کی دوا نہیں”، "صحت ہے تو زندگی ہے”، اور "بیماری سے بچا، ہمارا حق”۔ واک کے دوران مختلف اسٹیشنز پر ماہرین نے شرکا کو صحت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں واک کے اختتام پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر عبدالباقی، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر بینظیر، نیشنک پارٹی سے محمد عاطف،اور اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے نوجوانان یکجتی گروپ سے جی این بلوچ، عرفان بلوچ،شیر احمد بلوچ، جاوید بلوچ ،محمد عرفان، کامریڈ احمد یار بلوچ اور ماسٹر اور چاغی اسٹوڈنٹس کونسل کے طلبہ نے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے چاغی کے عوام کو مختلف بیماریوں، مثلا تلسمیا، اپیپاٹیٹس،جوڑوں کا درد، بلڈ پریشر، خواتین کو درپیش طبی مسائل اور متعدی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ان بیماریوں کے اسباب، علامات اور علاج کے بارے میں بھی شرکا کو بتایاشرکا نے اس واک کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے عوام میں صحت کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ اپنی صحت کا بہتر طور پر خیال رکھ سکتے ہیں آخر میں واک کے منتظمین نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ عوام میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار ہوتا رہیَ

اپنا تبصرہ بھیجیں