سی پیک پر پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کوخاص اہمیت دیتا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے لئے دوستی کو فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پر پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے،علاقائی مسائل پر دونوں ملکوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے،سی پیک منصوبوں اور تعلقات کے فروغ کیلئے چین اور پاکستان کا عزم پختہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں