کوئٹہ میں ایکسائز کی کارروائی ،منشیات برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ بلوچستان ذیشان رضا کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر منور احمد ، یامین اختر اور کانسٹیبل منصور احمد ، فراز ابراہیم، محمد اجمل، محمد اشرف، محمد اسماعیل، سلطان علی نے دیگر عملے کے ہمراہ سمنگلی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضے سے 2 کلو منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں