شاہ محمود قریشی مجرم قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو مجرم قرار دے دیا۔سانحہ نو مئی اور دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر قصوروار قرار دیا ہے۔ نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلا ئوگھیرائو اور پرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔ ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں