حب اور وندر میں دو مختلف حادثات، 4افراد زخمی
حب (نمائندہ انتخاب) حب اور وندر میں دو مختلف حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق حب سے بیلہ جانیوالی مسافر بردار ویگن وندر شہر کے قریب حسن ہوٹل کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جبکہ حب شہر کے قریب ماربل سٹی کے مقام پر ٹرک الٹنے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا حادثات سڑک پھسلن کے سبب پیش آئے۔
Load/Hide Comments


