ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو لاپتا ہوئے 29 روز گزر گئے، بحفاظت بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ
آواران (پ ر) بلوچستان کے علاقے آواران بیدی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ولد حاجی محمد اسلم کو یکم جون 2024 کو لاپتا کیا گیا۔ اس حوالے سے ان کے اہلخانہ ڈاکٹر عبدالحئی کی اہلیہ حنا بلوچ، ایڈووکیٹ حبیبہ بلوچ اور بختاور بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ڈی ایچ کیو اسپتال آواران کے آپریٹنگ تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ تھے۔ ڈاکٹر عبدالحئی کو لاپتہ ہوئے انتیس دن گزر چکے ہیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ عبدالحئی کے اہلخانہ نے تمام انسانی حقوق کے تنظیموں اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹز سے اپیل کی ہے کہ مشترکہ طور پر ڈاکٹر عبدالحئی کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔ ان کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا ایکس کمپئن کا بھی اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


