لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ احتجاجی ریلی ہوگی، وی بی ایم پی
کوئٹہ (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کل بروز اتوار شام 5 بجے سریاب سیشن کورٹ سے لاپتا ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لئے ایک ریلی نکالی جائے گی جس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے اور طلبا تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں سمیت اہل کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاجی ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر لاپتا ظہیر احمد کے اہلخانہ کی آواز بنیں۔
Load/Hide Comments


