سکردو، سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ، سینکڑوں افراد بے گھر

سکردو(صباح نیوز)گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ، سیلابی نالے کی زد میں آنے سے دو درجن سے زائد مکانات اور سیکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیلاب نے برگی نالے کے قریب واقع متعدد دیہاتوں کو متاثر کیا، پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے چینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں کو نقصان پہنچنے سے درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے ۔ دوسری جانب اسکردو کے ڈپٹی کمشنر سمیع خان نے کہا کہ لوگوں نے نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے پانی کا راستہ بند ہو گیا ، تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں