کراچی میں ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق ،7زخمی

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں 2 مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے ۔کراچی کے علاقے قائد آباد پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سٹیل ٹائون کے قریب ٹرک اور کوسٹر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں