کچے میں ڈاکو آپس میں لڑ پڑے، 3 ہلاک ایک زخمی

شکارپور (نامہ نگار) شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب ڈاکوو¿ں کے دو گروپوں میں فائرنگ بدنام زمانہ 3 ڈاکو ہلاک اور 1 ڈاکو زخمی ہوگیا۔ شکارپور پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا جارہاہے کے ڈاکوو¿ں کے دو گروپ کورکانی اور جکھرانی گنگ میں اس وقت فائرنگ کا واقعی پیش آیا جب دونوں گروپ ایک دوست کے پاس دعوت پر آئے ہوئے تھے ، کس بات پر دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ڈاکوﺅں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت نثار جکھرانی، ریاض جعفری ، عبدالقادر جتوئی کے نام سے ہوئی ، فائرنگ کا واقعہ گولو دڑو تھانے کی حدود جنت کنال کے قریب پیش آیا علاقے میں وقفہ وقفہ سے جدید اسلحہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے سبب پولیس کو جاعہ وقوع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا تھا پولیس اب تک ہلاک ہوئے والے ڈاکوو¿ں کی لاشوں کو قبضے میں نہ لے سکی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوو¿ں کی لاشوں کو اور ایک زخمی ڈاکو کو ساتھی ڈاکو لیکر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں