بلوچستان اسمبلی میں تین قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، چیئرمین مجلس منتخب کرلیے گئے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان صوبائی اسمبلی میں تین مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، اجلاس میں ممبران مجلس نے متفقہ طور پر چیئرمین مجالس کا انتخاب کیاگیامجلس قائمہ برائے محکمہ سماجی بہبود، ترقی نسواں، زکوا، عشر، حج و اوقاف، اقلیتی امور و امور نوجوانان کی نشست بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوئی اجلاس میں فضل قادر مندوخیل کو چیئرمین مجلس منتخب کیا گیامجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ ، قانون و پارلیمانی امور، پروسیکیوشن و انسانی حقوق کی نشست صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوئی اجلاس میںسید ظفر علی آغا کوچیئرمین مجلس منتخب کیا گیامجلس قائمہ برائے محکمہ صنعت و حرفت ، کان کنی و معدنی ترقی ، محنت و افرادی قوت کی نشست بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوئی اجلاس میںمیر غلام دستگیر بادینی کوچیئرمین مجلس منتخب کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں