خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے ریاست نے طاقت کا استعمال کیا، کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے پر امن احتجاجی ریلی پر پولیس کی لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہوگا طاقت کا استعمال کرنے سے مزید نفرتیں بڑھیں گے‘ اپنے جاری کر دہ مذمتی بیان میں کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی کے شکار تمام لاپتہ افراد کی جانب سے آج کوئٹہ میں ریلی نکالی جارہی تھی کوئٹہ پولیس کی جانب سے ریلی میں موجود خواتین اور بچوں سمیت تمام شرکا پر تشدد کرکے شیلنگ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور متعدد گرفتاریاں ہوئی ہیں اور شدید فائرنگ جاری ہے لاپتہ افراد کے لواحقین نے پر امن طریقے سے گزشتہ 10 دنوںسے یہ لواحقین گزشتہ دس دنوں سے کوئٹہ کی سڑکوں پر احتجاج پر بیٹھے تھے لیکن حکومت نے مطالبات پر کان نہیں دھرا، مذاکرات اور بات چیت کو نظر انداز کرکے ہمیشہ کی طرح ریاستی طاقت کا استعمال کرکے پرامن احتجاجوں پر اسی طرح کریک ڈاﺅن کرکے آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے، شہریوں کے مسائل آئین و قانون کے تحت سنا جائے ۔ پولیس کا آج کا عمل بلوچستان کے لیے سیاہ دن ہے خواتین کو بے دردی سے پیٹنا گھسیٹنا بلوچستان کے روایات کے منافی ہے لاپتہ افرادکے لواحقین کو آئینی اور قانونی ذرائع سے روکنا اوران پرتشدد کرناحاسدانہ پسند ذہانت کی عکاس ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہوگا طاقت کا استعمال کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، تمام گرفتار خواتین کو فوری طور پر رہا کریں اورلاپتہ افراد کے مسئلہ کو ملکی آئین کی فریم ورک کے اندررہتے ہوئے حل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں