ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری، سونا خان کے قریب شاہراہ احتجاجاَ بند

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ سیکٹریٹ چوک پر لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے کوئٹہ کے علاقے سونا خان کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے مکمّل بند کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ (این-25) سونا خان کے قریب بلاک کر دی۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں، بی وائی سی نے ظہیر کے اہل خانہ کے ساتھ اعلان کیا کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ شاہراہوں کو بلاک کر دیں گے۔ انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر بلوچ کی بازیابی سمیت گرفتار تمام مظاہرین کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں