ڈیرہ اللہ یار، شوہر نے عرصہ دراز سے بیمار بیوی کو قتل کر دیا

جعفرآباد(یو این اے )ڈیرہ اللہ یار کی مراد کالونی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، پولیس کے مطابق جعفرآباد میںملزم سمندر کھوسہ نے سسر کے گھر میں موجود بیمار بیوی عاصمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیاواقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی مقتولہ عرصہ دراز سے بیمار تھی، چند روز قبل شوہر میکے چھوڑ گیا تھاواقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں