ری پبلکن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی امیدوار نامزد کردیا

واشنگٹن (انتخاب نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیا، ریپبلکن پارٹی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز انتخابی ریلی کے دوران حملہ بھی ہوا تھا۔ علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدر کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں