مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت سے آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کو اقتدار کا شوق ہے، خواجہ آصف خود بری طرح الیکشن ہارے اور پھر فارم 47 پر اقتدار میں آئے۔ علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ ن، پاکستان کے وزیرِ دفاع کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دو حکومتیں چھوڑیں، اقتدار کا شوق ہوتا تو ہم حکومتیں نہ چھوڑتے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیے لڑیں گے، ہم نے مقابلہ کر کے مخصوص نشستیں حاصل کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کرے گی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق جو بات کی ہے وہی پی ٹی آئی کا مو¿قف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں