کارکنوں کی مسلسل گرفتاریاں، پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کے باہر ہڑتالی کیمپ کا اعلان

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نے سوشل میڈیا اور کارکنان کی گرفتاری پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت قومی وصوبائی اسمبلیوں کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے سابق چیئرمین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکو ہدایت کی ہے کہ بنوں امن مارچ پر فائرنگ کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کسی بھی قسم کے آپریشن کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ سابق چیئرمین نے سوشل میڈیا اور کارکنان کی گرفتاری پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے اور سابق چیئرمین نے کہاہے کہ غیر قانونی گرفتاریاں بند نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کی جائے جس پرہم قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں