حب، لسبیلہ اور کراچی کے بجلی صارفین کو ہائی وولٹیج کا جھٹکا دینے کی تیاریاں

اسلام آباد(آن لائن )کراچی والوں کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی ۔شہر قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی ۔اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔اتھارٹی کے سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ماہ مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے،ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں